الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں (Phacoemulsification) تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 74 سالہ خاتون کی بینائی کو کامیابی سے بحال کیا گیا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں ماہر امراض چشم اور کاسمیٹک سرجرجنزپر مشتمل میڈیکل ٹیم نے 70 سالہ نابینا خاتون کے علاج میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے ،مذکورہ خاتون آنکھوں میں سفید موتیا اترنے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہو چکی تھیں۔

مذکورہ میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا"ہماری میڈیکل نے ایک 74 سالہ خاتون کی دائیں آنکھ میں سفید موتیا کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے، جس کی وجہ سے اس معمر خاتون کی بینائی ختم ہوچکی تھی۔" .

انھوں نے کہا: "اس خاتون کی آنکھ سے سفید موتیا کو ہٹانے کے لئے (Phacoemulsification) تکنیک کا استعمال کیا گیا ، جو موتیا کو دور کرنے اورآنکھ میں موجود دھندلے عدسے کو مصنوعی صنعتی عدسے سے تبدیل کرنے کے لئے ایک جراحتی عمل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ تکنیک روایتی موتیا کی سرجری سے کہیں زیادہ بہتر اور مفید ہے اور اس میں روایتی سرجری کے مقابلے میں پیچیدگیاں اور مضر اثرات نہ ہونے کے برابر اور ریکوری کی مدت بھی انتہائی کم ہے ۔ اس کے فوائد بھی خاص ہیں ، اس میں سب سے اہم امیج اس کے سائز اور واضح ہونے سے متعلقہ مسائل کا علاج کرتے ہوئے سائیڈ ویو کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ چیزوں کی گہرائی کا ادراک کرنا،شامل ہے۔ چونکہ یہ آنکھ کے اندر ہے لہذا میڈیکل کانٹیکٹ لینس کے برعکس اسے کسی خاص نگہداشت کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا: "مذکورہ خاتون مریض آپریشن کے ایک گھنٹہ بعد اپنے گھر واپس چلی گئیں تھیں، ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: