عباس عسکری یونٹ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیوانیہ میں مسلسل جواثیم کش سپرے کر رہا ہے

عباس عسکری یونٹ (لواء/26 حشد شعبي) کا عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیوانیہ گورنرنیٹ میں جواثیم کش سپرے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، اس مہم کے تحت رہائشی علاقوں اور سرکاری اداروں میں مسلسل سپرے کیا جا رہا ہے۔
یونٹ کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری تفاصیل کے مطابق اِن دنوں کے دوران بہت سے رہائشی علاقوں کے علاوہ الطيف اسلامی بنک، ديوانيّة ٹریفک آفس، ديوانيّة ہنگامی فوج 2 اور (بغداد – شوملي – دغّارة) چیک پوائنٹ میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔
یونٹ کی دیوانیہ میں قائم شاخ کا کہنا ہے کہ اس وباء سے نمٹنے کے لیے شروع ہی سے ہم نے دیوانیہ میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش مواد کا سپرے شروع کر دیا تھا کہ جو اب تک بغیر وقفے کے جاری ہے اور وباء کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: