کارکنوں کی حفاظت اور تعمیراتی مواد کو محفوظ رکھنے کے لئے کربلا میں زیر تعمیر فورتھ الحیات کورونا یونٹ اورملحقہ جگہوں کی سٹرلائزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کی نگرانی میں بچاؤ ٹیم نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے زیر تعمیر فورتھ الحیات کورونا ریکوری یونٹ کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کے لئے جراثیم کش مہم شروع کی ہے۔ تاکہ انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو وائرس سے تحفظ فراہم کرتے ہوئےامام حسین میڈیکل سٹی میں فورتھ الحیات کورونا ریکوری یونٹ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جا سکے.
اس منصوبے کے انجینئرمحمد مصطفى الطويل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، : "اسپتالوں میں یا حیات کی دیگر یونٹس کے قریب واقع ایسے منصوبوں میں کام کرنے والے ہمارے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر جراثیم کش مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں خیر الجوڈ کمپنی کا فراہم کردہ جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس مہم میں کام کے مقام کے آس پاس اور اس سے ملحقہ علاقوں کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی مواد کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ورکنگ سٹاف کی صحت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے اس مہم کومرتب کردہ شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے گا اورمنصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: