انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کربلا ٹیچنگ ہاسپیٹل فار چلڈرن کے کچھ حصوں کی مرمت اور بحالی کے لئے اپنی جامع مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کربلا ٹیچنگ ہاسپیٹل فار چلڈرن کے کچھ حصوں کی مرمت اور بحالی کے لئے اپنی جامع مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مہم کا پہلا مرحلہ تقریبا مکمل کیا جا چکا ہے۔
انجینئر محمد الطویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "کربلا ٹیچنگ ہسپتال فار چلڈرن میں کام جاری ہے، اسپتال کے تمام سینٹری یونٹس اور باتھ رومز کی مرمت اور بحالی کے علاوہ فرش کو ڈھاپنے اور دیواروں کو پینٹ کرنے کے کام بھی جاری ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "ہم پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب ہیں، جس میں تین باتھ رومز کی مرمت اور بحالی شامل ہے اور اس مرحلے میں تکمیل کی شرح 75٪ تک پہنچ گئی ہے۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ہم نے منصوبے کے مطابق کام کو چار مراحل میں تقسیم کیا ہے ، تاکہ اسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹسں کے باتھ رومز کی مرمت اور بحالی کی جاسکے ، اس کے علاوہ فرشوں کو ڈھانپنے اور دیواروں کو پینٹ بھی کیا جائے گا اور یہ تمام کام اسپتال انتظامیہ کے مطلوبہ معیار اور وضاحتوں کے مطابق کئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: