روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بعض میڈیا چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بند کر دیئے گئے ہیں۔
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کربلا کے مقامات مقدسہ کی بندش کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ مقامات مقدسہ کے بارے میں صرف انہی خبروں کو باوثوق شمار کیا جائے کہ جو مقامات مقدسہ کی رسمی ویب سائٹس سے نشر ہوتی ہیں اس کے علاوہ جتنی بھی خبریں مختلف غیر موثوق ذرائع اور غیر موثوق سوشل میڈیا سے نشر ہوتی ہیں انھیں فیک شمار کیا جائے۔
دونوں مقدس مقامات نے میڈیا سے بھی درست خبروں کی رپورٹنگ اور اس کے سرکاری ذرائع سے معلومات لینے کی اپیل کی ہے۔