روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری سے وابستہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے بنیادی اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ علمی تحقیق اور تصنیف و تالیف کی حوصلہ افزائی کرنے والے معاون ذرائع کو متنوع بنانے کی کوشش کی جائے اور ان ذرائع میں سب سے اہم کتابیں اور حوالہ جات ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر میں ہزاروں آن لائن کتابیں موجود ہیں جو مختلف علمی، فکری اور انسانی موضوعات پر مبنی ہیں کیونکہ مرکز باقاعدگی سے مختلف ااداروں کی جانب سے ہزاروں آن لائن فائلیں وصول کرتا ہے تاکہ انھیں تیار کرنے کے بعد ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے مندرجات میں شامل کیا جا سکے اور محققین کو ایک سادہ انداز میں پیش کیا جا سکے۔
ڈیجیٹل ڈیٹا سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عمار حسین الجواد نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہمیں تحائف کی شکل میں بہت سی کتابیں ، تحقیقی مضامین اور مختلف رپورٹس موصول ہوتی ہیں ، اور ایک سلسلہ وار تکنیکی پروسیجرکے ذریعے نقل کی گئی اور نقصان دہ فائلوں کو حذف کیا جاتا ہے جبکہ مفید اور کارآمد فائلوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں مرکز میں ڈیٹا مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ایسر الشماری نے بتایا کہ مرکز میں اب تک جمع کروائی گئی فائلوں کا ذخیرہ 10 ملین سے زیادہ ہے ، جن میں سے مختلف موضوعات پر مبنی ایک لاکھ سے کم فائلز کو سینٹر کے مندرجات میں شامل کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے جیسے جلد مکمل کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ . مرکز کا ڈیٹا بیس 60،000 سے زیادہ عنوانات سے لیس ہے۔