المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے آئرن ڈھانچے اورسینڈوچ پینلز کی تنصیب کا 85٪ کام مکمل کرلیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے آئرن ڈھانچے کا 85٪ کام مکمل کرلیا ، جبکہ سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا 85 فیصد کام بھی تکمیل کی شرح کو پہنچ چکا ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اب صرف مرکزی دروازے ، ڈاکٹرز کے کمروں اور فارمیسی کے لئے مختص جگہوں پر اسٹیل سٹرکچر کا کام باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، " اس مرحلے کے دوران کئی دوسرے کام بھی کئے گئے ہیں جن میں سیوریج لائنز اور ٹرانسمیشن لائنز کو بچھانے کے علاوہ بجلی کی فراہمی کا کام بھی شامل ہے۔"
انھوں نے کہا: "ہم ہر روز 12گھنٹوں کی اوسط سے کام کر رہے ہیں تاکہ اس منصوبے کو تمام تر طبی اور تکنیکی معیارات کے مطابق مقررہ مدت میں پورا کیا جاسکے۔"

واضح رہے کہ یہ طبی سنٹر المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے اور (114) سنگل رومز پر مشتمل ہے۔۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: