کربلا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے میں سینڈویچ پینلز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کربلا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے میں سینڈویچ پینلز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ سیکشن (600) مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے ، جس میں 15 انفرادی کمرے بمع اٹیچڈ واش رومز، ڈاکٹرز روم، دو نرسزروم، میڈیکل سٹور، ایڈمنسٹریشن روم ، گودام ، میل اینڈ فیمیل میڈیکل سٹاف کے لئے دو الگ الگ کمرے بمع اٹیچڈ واش رومز شامل ہیں۔
اس منصوبے کے نگران انجینئرمحمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "کربلا گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں الحیات کورونا یونٹس کی طبی صلاحیت میں فوری اضافے کے لئے ہماری زیادہ تر دلچسپی اس منصوبےکے دوسرے سیکشن پر مرکوز تھی۔ "
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس حصے کے چوتھے مرحلے کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور تمام کمروں کے فرش پر سیرامک ​​ٹائل لگانےکے بعد جپسم بورڈ ز کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے اس کے علاوہ باتھ رومز میں PVC کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ ایئر کنڈیشنگ سسٹم [اسپلٹ یونٹ] کو انسٹال کرنے کے علاوہ تازہ ہوا کو داخل کرنے اور آلودہ ہوا کو باہر نکالنے کے لئے دو ٹریکس پر مشتمل وینٹیلیشن سسٹم (ایئر فریش) کی تنصیب بھی جاری ہے جبکہ کورونا یونٹ اور اسپتال کے درمیان کوریڈورز کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا: "اس منصوبے کے پہلا حصے میں بھی سینڈویچ پینل کی تنصیب اور باتھ رومز میں PVC کا کام کیا جا رہا ہے ۔ ہمارا ورکنگ سٹاف اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے دن میں (18) گھنٹے کام کر رہا ہے اور ان کی غیر معمولی اور بے مثال کوششوں کی بدولت انشااللہ ہم اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: