دارلحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی عمارت کے پہلے حصے میں آئرن سٹرکچر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے دارالحکومت بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ پر منصوبے کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہے اور انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تمام تر مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے اس یونٹ کو تمام تر طبی اور تکنیکی معیارات کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک بات کرتے ہوئے کہا: "پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی عمارت کے پہلے حصے میں آئرن سٹرکچر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، یہ حصہ پروجیکٹ ایریا کے 1377 مربع میٹر رقبے پر 56 سنگل کمروں پر مشتمل ہے۔ اس طبی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سینڈویچ پینلز کی تنصیب کا کام کیا جائے گا اوربرقی نظام کے لئے جپسم بورڈز لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے کے دوران کئی دوسرے کام بھی کئے گئے ہیں اور سیوریج لائنز اور ٹرانسمیشن لائنز کو بچھانے کا کام بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ جبکہ متوازی طور پر منصوبے کے اگلے دو حصوں کے لئے ابتدائی کاموں کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔
انھوں نے بات ختم کرتے ہوئے کہا، "ہم خداوند متعال کی اجازت سے (سینڈویچ پینل) حصوں کی آمد کے بعد ، پروجیکٹ سائٹ پر انہیں کاٹنے اور ٹھیک کرنے کا کام شروع کردیں گے۔"

واضح رہے کہ انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 25 مارچ سے 25 اپریل یعنی صرف ایک ماہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے مختص تین عمارتیں تعمیر کی ہیں جن میں کورونا ریکوری سینٹرنجف، امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات کورونا یونٹ اور الہندیہ جنرل ہسپتال کی تھرڈ "الحیات" کورونا یونٹ شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: