روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اعلی سطحی وفد کا دارالحکومت بغداد کے ابن القف اسپتال میں پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد کی سربراہی میں دارالحکومت بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں اور ان کی رفتار کا جائزہ لیا۔
اس دورے کے اختتام پر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اس وبائی مرض کی روک تھام اور صحت کے اداروں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے بہت سارے اقدامات کیے ہیں اور اس وبا کے آغاز سے ہم نے صرف ایک ماہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے تین عمارتیں تعمیر کی ہیں جن میں کورونا ریکوری سینٹرنجف، کربلا کے امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات کورونا یونٹ اور الہندیہ جنرل ہسپتال کی تھرڈ "الحیات" کورونا یونٹ ہیں۔
اب جبکہ اس وبائی مرض کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ہم طبی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے ملک کے مختلف گورنریٹس جن میں کربلا، مثنی اور بغداد شامل ہیں میں ہنگامی بنیادوں پرمزید کورونا ریکوری سینٹرز تعمیر کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ پر کام جاری ہے اور انشااللہ اگلے مہینے کے آخر یا ااس سے اگلے مہینے کے آغاز پر اس منصومے کو مکمل کر لیا جائے گا ، اور اب تک منصوبے کی مجموعی تکمیل کی شرح 25٪ تک پہنچ گئی ہے۔"
محکمہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین ابراہیم الموسوی نے کہا کہ میں انسانی ہمدردی کے اس اقدام کے لئےروضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا بہت شکرگزار ہوں۔ ہم انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اس بحران سے نکلنے کے لئے ہمیں اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہم مقام مقدسہ کے اس اقدام کا احترام کرتے ہیں ، جو بلاشبہ کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج اور اس وبائی مرض کی رفتار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ، خاص طور پر اس طرح کے طبی مراکزکے قیام سے مریضوں کے علاج اور ان کی مکمل صحت یابی میں بڑی مدد ملے گی۔ "

پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ 5،000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔"

واضح رہے کہ انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 25 مارچ سے 25 اپریل یعنی صرف ایک ماہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے مختص تین عمارتیں تعمیر کی ہیں جن میں کورونا ریکوری سینٹرنجف، امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات کورونا یونٹ اور الہندیہ جنرل ہسپتال کی تھرڈ "الحیات" کورونا یونٹ شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: