دارالحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے میں چوتھے تعمیراتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے

صبح سویرے سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے دارالحکومت بغداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے میں چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے دوران آئرن سٹرکچر پر سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ مرحلہ پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے کے اہم مراحل میں سے ہے۔ یہ حصہ 1477 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس میں 56 آئسولیشن رومز بنائے جائیں گے۔ اس مرحلے میں درج ذیل کام شامل ہیں:

-اس حصے کے تمام سیکشنز اور کمروں کے لئے ضروری پیمائش کرنا۔

- مطلوبہ پیمائش میں "سینڈوچ پینلز" کاٹنا۔

- سیکشنز کو آئرن سٹرکچر کے ذریعے ملانا۔

- دروازوں اور کھڑکیوں کی فکسیشن کے لئے سوراخ کرنا جو فی الحال انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ ورکشاپس میں تیار ہورہے ہیں۔

- کمروں کے باتھ روموں کے لئے PVC حصوں کو فکس کرنا، فرش ڈالنا، ٹوائلٹ سیٹس اور دیگر ایکسسریزکی تنصیب۔

انھوں نے کہا: "ہمارا کام اس منصوبے کے پہلے حصے تک محدود نہیں بلکہ دیگر دو حصوں پر بھی مسلسل کام جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے پر کام کسی ایک مرحلے یا حصے تک محدود نہ ہو۔ ہم مقررہ وقت، ڈیزائن اور مطلوبہ تصریحات کے مطابق منصوبے کی تعمیل کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کیا جا سکے. "

پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ 5،000 مربع میٹر کے رقبے پر تین حصوں میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: