روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا صفائی ڈویژن حرم مطہر کی صفائی کے لئے اپنے مینڈیٹری کاموں کو (24) گھنٹے جاری رکھے ہوئے ہے۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے سربراہ پروفیسر فاخر زاهر عبود نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "ہمارا سٹاف حرم مطہر کی صفائی ستھرائی، دھلائی اور جراثیم کشی لئے روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹوں کے دوران تین شفٹوں میں مسلسل کام کرتا ہے اس کے علاوہ کنٹینرز خالی کرنے کا کام بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ "
انھوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہمارا سٹاف روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کام کے دوران دستانے اور ماسک کا استعمال کر رہا ہے۔ کورونا کی وباء کے پھیلاو کے روکنے کے لئے ہم نے صفائی کے طریقہ کار اور اس کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں چند چیزوں کا اضافہ کیا ہے کہ جن میں اہم ترین جراثیم کش مواد ہے کہ جسے زائرین کی صحت وسلامتی کی غرض سے دن اور رات کے مختلف اوقات میں متعدد طریقوں سے استعمال کیا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا صفائی ڈویژن روضہ مبارک کے اہم ڈویژنوں میں سے ہے۔ کیونکہ کربلا معلی، اس کے گردونواح اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جمالیاتی پہلو کو ظاہر کرنے میں جس شعبہ کی سب سے زیادہ اور واضح کاوشیں ہمیشہ دکھائی دیتی ہیں اور جس کے ذمہ سب سے زیادہ کام ہے وہ صفائی کا شعبہ ہے کہ جس کے ارکان دن رات اس مقدس مقام کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سروس افیئرزڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان ڈویژنز میں سے ہے جو براہ راست زائرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔