بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے کے لئے آئرن سٹرکچر کی انسٹالیشن شروع کر دی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے کے لئے کنکریٹڈ بنیادیں ڈالنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “اس طبی یونٹ کے دوسرے حصے میں کنکریٹڈ بنیادیں ڈالنے کا کام مکمل کیا جا کا ہے۔ یہ حصہ 1377 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے اور 56 آئسولیشن رومز پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے دوسرے اہم مرحلے میں آئرن سٹرکچر کو انسٹال کرنے کے بعد سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا کام کیا جائے گا۔ "
انھوں نے کہا: "ہمارا ورکنگ سٹاف اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے دن میں (18) گھنٹے کی اوسط سے صبح و شام دو شفٹوں میں کام کر رہا ہے اورشدید گرم موسم ، نقل و حمل کی دشواریوں اور کام کرنے والے عملے کی تعداد میں کمی کے باوجود پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے تینوں سیکشنز کی تعمیر مطلوبہ مواصفات کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کربلا اور مثنی میں الحیات کورونا یونٹس کی تعمیر کی ذمہ داری بھی پوری کر رہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا: "اس منصوبے کے وسیع رقبے اور کاموں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اس منصوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اس یونٹ کو تمام تر طبی اور تکنیکی معیارات کے مطابق مقررہ مدت میں کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: