العباس فائٹنگ سکواڈ کی کربلا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے ہوم ٹریٹمنٹ میں معاونت کی پیشکش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے کربلا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ جسے کربلا گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے ہوم ٹریٹمنٹ میں معاونت کی ضرورت ہے، کے لئے ایک سپورٹ پروجیکٹ کی تجویز پیش کی ۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے اشارہ کیا کہ: اسکواڈ کے کرائسس سیل نے چڈائریکٹوریٹ کے ایک وفد جس کی نمائندگی ڈاکٹر خالد العراجی کر رہے تھے، سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سکواڈ اور کربلا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مابین سپورٹ پروجیکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔ یہ سپورٹ پراجیکٹ کورونا وائرس کے ان مریضوں کی مدد کے لئے ہے جو گھروں میں ہی زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ کربلا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں خصوصی محکمہ کی نگرانی میں باقی ضروریات کے ساتھ ساتھ آکسیجن بوتلیں مہیا کرنے پر بھی بات کی گئی۔
العباس فائٹنگ اسکواڈ کے نگران میثم الزیدی نے بات کرتے ہوئے کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے طبی عملے کی طرف سے کی جانے والی فراخدلانہ کاوشوں کی تعریف کی اور شہریوں کی زندگی میں ان کی گہری دلچسپی کو سراہا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی اور کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: