روضہ مبارک کی سپوٹ اینڈ گائیڈنس کمیٹی اب تک فتوی جہاد کفائی پر 8بلین سے زیادہ خرچ کر چکی ہے جس سلسلہ بلاتوقف جاری ہے

چھ سال پہلے فتوی جہاد کے اعلان کے فورا بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کا سیکشن سپوٹ اینڈ گائیڈنس کمیٹی (لجنة الدّعم والإرشاد) کا قیام عمل میں لایا اور اس طرح یہ کمیٹی سیکورٹی فورسز، عسکری رضاکاروں، شہداء اور زخمیوں کی مدد کے لیے مرجعیت کی پکار پر لبیک کہنے والی پہلی تحریک بن گئی۔ جنگ کی ابتدا سے داعشی دہشت گروہوں پر فتح حاصل کرنے اور عراقی سرزمین کو داعش سے آزاد کروانے تک اس کمیٹی نے سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو مسلسل لاجیسٹک سپوٹ پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور اسی طرح کمیٹی نے شہداء کے پسماندگان، زخمیوں اور عسکری جوانوں کے خاندانوں کو بھی مادی و معنوی حوالے سے ہر ممکن سپوٹ کیا۔ یہ کمیٹی اب تک آٹھ بلین عراقی دینار سے زیادہ اس مقصد کے لیے خرچ کر چکی ہے اور شہداء کے پسماندگان اور زخمیوں کی امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: