سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم اپنی آن لائن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارمخطوطات سے وابستہ سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم اپنی آن لائن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں آج بروز منگل 8 ذی الحج 1441 ہجری بمطابق 30 جون 2020 کو سینٹر کی جانب سے ایک اہم اور علمی موضوع (عرب دستاویزات اور آرکائیو) پر ZOOM کلاؤڈ میٹنگ پروگرام کے ذریعہ ای ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ای ورکشاپ العمید انٹلیکچوئل اینڈ سائنٹفک سوسائٹی اور الکفیل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ورکشاپ میں ممتاز ملکی و غیر ملکی علمی شخصیات بذریعہ ZOOM کلاؤڈ میٹنگ پروگرام شرکت کریں گی۔

انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سنٹرکے ڈائریکٹر حسنین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں ممتاز ریسرچرز کے علمی و تحقیقی مضامین پیش کئے جائیں گے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

- ڈاکٹر علاء ابو الحسن اسماعیل: بین الاقوامی کونسل برائے آرکائیوز (آئی سی اے) کے ممبر اور بین الاقوامی آرکائیوز (عربیہ) کی عرب علاقائی شاخ کے مشیر ، اور عراقی کتاب و دستاویزات ہاؤس کے ڈائریکٹر جنرل۔

- حسنا حسین محیلدین: لبنان یونیورسٹی میں کل وقتی پروفیسر۔ بیروت عرب یونیورسٹی میں میڈیا فیکلٹی اور لائبریری امور کے لئے یونیورسٹی کے صدر کے مشیر۔

۔ مسلم عواد محل: ذی قار یونیورسٹی میں ذی قار سنٹر فار ہسٹوریکل اینڈ آرکائلوجیکل سٹڈیز سے وابستہ ہیں۔


- ڈاکٹر امل قشر: اسسٹنٹ پروفیسر میڈیا فیکلٹی (لائبریری اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ) لبنان یونیورسٹی

- پروفیسر جازہ احمد قادر: سلیمانیہ یونیورسٹی میں لائبریری آف ایگرکلچرل سائنسز کالج کے ڈائریکٹر ، کُرد دستاویزی اور صحافتی ورثہ کی بحالی کے لئے جین فاؤنڈیشن کے ممبر۔

انھوں نے کہا: "ہمیں امید ہے کہ اس ورکشاپ میں عرب آرکائیو اور اس کی بحالی و تحفظ کے موثر ترین طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔ کیونکہ مہذب قومیں اپنے ماضی پر دھیان دیتی ہیں اور اپنی تاریخ اور اسکے وجود کی قدر اور حفاظت کرتی ہیں۔
یہ ای ورکشاپ شام پانچ بجے شروع ہو گی اور گھنٹے جاری رہے گی۔
جو لوگ اس ای ورکشاپ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں وہ ای میل میں میٹنگ کے لئے پاس ورڈ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ، زوم پروگرام میں رجسٹریشن لنک کے ذریعے داخل ہوسکتے ہیں۔ شرکاء کو ای میل کے ذریعے ورکشاپ میں شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی بھیجا جائے گا، اور رجسٹریشن لنک یہ ہے: https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_k3QRbe3AQtC8QwYLyyPjxA
اس کے علاوہ یہ ای ورکشاپ کرپپ (انڈیکسرز فورم) کے ذریعے براہ راست نشر کی جائے گی جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کا باضابطہ صفحہ ہے۔
https://www.facebook.com/AlAbbasHolyShrineLibrary
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: