روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ یہ طبی مرکز المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے اور (114) سنگل رومز پر مشتمل ہے۔۔ اس منصوبے کو موجودہ بحران سے نمٹنے اور امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال کی طبی صلاحیت میں اضافے کے لئے بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "المثنی گورنریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو طبی معاونت فراہم کرنے کے لئے ہم اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں اوراس منصوبے کا پہلا مرحلہ مطلوبہ معیارات کے مطابق مکمل کر لیا گیا ہے اور منصوبے کے دوسرے مرحلے میں آہنی ڈ ھانچہ کھڑا کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا: "اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ہر روز 12گھنٹوں کی اوسط سے بیک وقت کئی مراحل پرکام کیا جا رہا ہے اور اب تک کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- سیوریج لائنز بچھانے کا کام تقریبا کیا جا جکا ہے۔
- حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہر کمرے سے ملحقہ باتھ روم میں فرش ڈالنے، ٹوائلٹ سیٹس اور دیگر ایکسسریزکی تنصیب جاری ہے۔
- بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) سے زیادہ تک مکمل کئے جا چکے ہیں۔ "