العباس ریزیڈنشل کمپلیکس: اپنے جدید طرز تعمیر اور موصفات کے لحاظ سے کربلا کا واحد تعمیراتی و رہائشی منصوبہ ہے

بروز منگل (8ذي القعدة 1438هـ) بمطابق (1اگست 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی گئی رہائشی کالونی’’ العباس ریزیڈنشل کمپلیکس‘‘ کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی، ڈپٹٰی سیکریٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران ، سینئر آفیشلز، اعلی دینی و سماجی شخصیات ،مختلف اداروں کے وفود اور میڈیا پرسنز کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی۔

یہ کالونی کربلا، حلہ اور نجف کے سنگم پر تعمیرکی گئی ہے اور یہ اپنے جدید طرز تعمیر اور موصفات کے لحاظ سے کربلا کا واحد تعمیراتی و رہائشی منصوبہ ہے جیسے مکمل طور پر ملکی کمپنیوں نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ .

منصوبے کی سب سے اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں۔

- اس منصوبے کا کل رقبہ (305) ہزار مربع میٹر ہے

- اس منصوبے کا کل تعمیر کردہ رقبہ (171575) مربع میٹر ہے۔

- رہائشی یونٹوں کی تعداد (831) ہے اور ہر یونٹ کا کل رقبہ (200) مربع میٹر اور تعمیر کردہ رقبہ (130) مربع میٹر ہے اور اس میں دو بیڈرومز ، ایک باورچی خانہ ، ایک استقبالیہ ، دو باتھ روم ، ایک دالان اور ایک باغ شامل ہے۔ .

- رہائشی یونٹوں کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کام کرنے والے خدام کو انتہائی آسان اقساط میں فروخت کیا گیا ہے اور ہر قسط ان کی ماہانہ تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے۔

- کنڈر گارٹن (750) مربع میٹر کے رقبے اور 8 کمروں پر مشتمل ہے۔

- پرائمری اسکول 800 مربع میٹر کے رقبے اور 18 کمروں پر مشتمل ہے۔

- ثانوی اسکول 925 مربع میٹر کے رقبے اور 26 کمروں پر مشتمل ہے۔

- اس منصوبے کے ملازمین کی تعداد 1200 ہے۔

- انڈور سوئمنگ پول جس کا رقبہ 800 مربع میٹر ہے۔

- کمپلیکس میں موجود مرکزی سڑکیں 30 میٹر چوڑی ہیں جبکہ فرعی سڑکیں 10 میٹر چوڑائی پر مشتمل ہیں۔اور اس کے علاوہ فٹ پاتھ کی چوڑائی 1 میٹر ہے۔

- 18 کمرشل دکانیں ہیں جن کا کل رقبہ 980 مربع میٹر ہے۔

- لوہے سے بنے 720 برقی کھمبے نصب کئے گئے ہیں۔

- 15 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ ہر کالم میں وائرنگ کے لئے ہائی پریشر کیبلز کا استعمال کیا گیا ہے۔

-33 پاور کنورٹر جس کی گنجائش 409 کلو واٹ ہے

- منصوبے کے حجم کے لئے موزوں اور مختلف لمبائی اور قطر اور میٹریل کے ساتھ پائپوں کا استعمال کرتے ہوئے مکمل سیوریج نیٹ ورک

- منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم

- پروجیکٹ کو چار اسٹوریج جنریٹروں جن کی گنجائش (250 کلوواٹ) سے آراستہ کیا گیا ہے۔

- کمپلیکس کے گرد مرکزی گیٹ کے ساتھ (2،800 میٹر) لمبی خوبصورت باڑ لگائی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: