تصویری رپورٹ: بغداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دارالحکومت بغداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا یونٹ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ منصوبے کو تمام تر طبی اور تکنیکی معیارات کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: منصوبے کے پہلے حصے میں سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا 40 فیصد سے زیادہ کام کیا چکا ہے ، اور اس حصے کی زیادہ تر دیواروں کو مکمل کیا جا چکا ہے اور اب صرف چھت ڈالنے کا مرحلہ باقی ہے ۔ پانچویں الحیات کورونا یونٹ کا پہلا حصہ 1377 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے جس میں مریضوں کے لئے 56 آئسولیشن رومز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: " دروازوں اور کھڑکیوں کو لگانے کے لئے بھئ تمام ابتدائی کام مکلمل کئے جا چکے ہیں جبکہ اس حصے میں باتھ رومز میں سیوریج لائنز بچھانے اور فرش ڈالنے کا کام بھی تکمیلی مراحل میں ہے اور فرش پر سیرامک ٹائلز لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔"
اس یونٹ کے دوسرے حصوں کے بارے میں بات کرتےانھوں نے کہا کہ: " اس منصوبے کے دوسرے حصے کے لئے آہنی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ تیسرے اور آخری حصے میں جلد ہی ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔"







قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: