المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کا 50 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے تمام مراحل میں 50 فیصد تک کام مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طبی منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ روزانہ (12) گھنٹوں کی اوسط سے کام کر رہا ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور بیک وقت کئی مراحل پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کی شرح 50٪ تک پہنچ گئی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، " اب تک کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- 85٪ تک لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب کی تکمیل۔
- کنکریٹ کی بنیاد ڈالنے کی 100٪ تکمیل۔
- سیوریج لائنز کی تنصیب۔
- تمام کمروں سے ملحقہ باتھ رومز میں فرش ڈالنے کے ساتھ ساتھ دیگر کام بھی جاری ہیں۔
- بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) سے زیادہ تک مکمل کئے جا چکے ہیں۔ "
واضح رہے کہ یہ طبی سنٹر المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے اور (114) سنگل رومز پر مشتمل ہے۔۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: