فورتھ الحیات کورونا یونٹ کا تعمیراتی کام اپنے تکمیلی مراحل میں ہے

کربلا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کا تعمیراتی کام اپنے پانچویں اورآخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "اس وقت جو کام کئے جا رہے ہیں ان میں فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے فرنٹ یارڈ میں مکرنس ٹائلیں لگانے، فٹ پاتھ بنانے اور یونٹ کے کچھ حصوں کو سرسبز بنانا شامل ہے۔

نیز حرارت اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے عمارت کے بیرونی حصوں پر تھرمل انسولیٹنگ مٹیریل کی کوٹنگ کے لئے لوہے کے فریموں کی تنصیب کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ "

باقی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "عمارت کی دیواروں کو پینٹ کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے اور استعمال کئے جانے والا پینٹ ماحول دوست اور اس عمارت کی نوعیت کے لئے مناسب خصوصیات کا حامل ہے۔ جدید آلات سے لیس ائیر سٹرلائزیشن سسٹم بھی مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ کولنگ سسٹم کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے اوریونٹ کے تمام کمروں، ہالز اور کوریڈورز میں ڈھائی ٹن وزنی (Split Unit) نصب کئے گئے ہیں۔ "

الطویل نے مزید کہا: "عمارت کو صاف ستھری اور تازہ ہوا فراہم کرنے کے وینٹیلیشن سسٹم کے لئے فلٹرز اورائیر چینلز کی تنصیب کا کام بھی کیا جا چکا ہے اور ہم صرف اس نظام کی تنصیب کا انتظار کر رہے ہیں جس پر عمل منصوبے کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔


بجلی کی وائرنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ راہداریوں میں لائٹنگ لیمپ (اسپورٹ لائٹ) لگانے کا آغاز کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنکھے لگانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے اور ان کاموں کی تکمیل کی شرح 80 فیصد سے زیادہ تک جا پہنچی ہے۔ "

انہوں نے وضاحت کی: "عمارت کے دروازوں کو نصب کرنے کا کام مستقل طور پر جاری ہے اور اس کام کا 70٪ سے زیادہ حصہ مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ عمارت کی زیادہ تر کھڑکیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے اور کھڑکیوں میں شیشےلگانے کا ٪ 90 فیصد سے زیادہ کام ہو چکا ہے۔ پانی کی وائرنگ کا کام بھی 80٪ کی تکمیلی شرح پہنچ چکا ہے ، جبکہ پورے منصوبے کے لئے ثانوی چھتوں کی تنصیب کی تکمیل کی شرح بھی 80٪ تک پہنچ گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: