روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ذی قار گورنریٹ کے الحسین ایجوکیشنل ہسپتال میں دو آکسیجن پلانٹس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئرعباس موسیٰ احمد نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز بدھ 9 ذی القعد 1441 ھ بمطابق یکم جولائی 2020 کو انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ذی قار گورنریٹ میں واقع الحسین ایجوکیشنل اسپتال میں دو آکسیجن پلانٹس لگانے شروع کردیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی براہ راست ہدایات پر ہمارے انجینئرنگ عملے نے ان دونوں پلانٹس کی تنصیب کا کام آج یکم جولائی 2020 کو پلانٹس وصول کرنے کے فورا بعد شروع کر دیا ہے کیونکہ الحسین ایجوکیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کےعلاج کے لئے درکار آکسیجن کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی سے اپیل کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "دونوں پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت (36) مکعب مائع آکسیجن فی گھنٹہ تک ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "دونوں یونٹس کو نصب کرنے کے لئے جگہ کا تعین تین دن پہلے کیا گیا تھا تاکہ اسے ریفریجریشن ، کیبلز ، بورڈ ، بجلی کے سوئچ اور پلانٹس کی تنصیب کے لحاظ سے تیار کیا جا سکے اور آج ہم ان پلانٹس کی تنصیب کر رہے ہیں جنھیں جلد از جلد کھول دیا جائے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: