روضہ مبارک کی جانب سے ذی قار کے الحسین ایجوکیشنل اسپتال میں لگائے جانے والے آکسیجن پلانتس اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ماہر انجینئر علی نور رزاق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک کی جانب سے ذی قار کے الحسین ایجوکیشنل اسپتال میں دو آکسیجن یونٹس لگائی گئی ہیں، جو اسپتال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ دونوں آکسیجن یونٹس PSA ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہیں ، جس میں آکسیجن کو دوسری گیسوں سے الگ کرنے بعد باقی رہ جانے والی گیسوں کو جذب کرلیا جاتا ہے اور صرف آکسیجن کو آگے منتقل کیا جاتا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی: "یہ دونوں لیبارٹری 24 گھنٹوں تک متوازی طور پر کام کرتی ہیں جن کی پیداواری صلاحیت (36) مکعب میٹر فی گھنٹہ ہے ، اور الحسین ایجوکیشنل اسپتال جو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے کے لئے اس اہم گیس کی کمی سے دوچار ہے۔ اسپتال کو آکسیجن فراہم کرنے کے لئے ایک اہم ذریعہ فراہم کریں گی اور اسپتال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کریں گی ۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: