روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صحن کی دیکھ بھال سے وابستہ صفائی یونٹ کا عملہ صحن مطہر کی صفائی کے لئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحن کی دیکھ بھال سے وابستہ صفائی یونٹ کا عملہ صحن مطہر کی صفائی کے لئے اپنے مینڈیٹری کاموں کو (24) گھنٹے جاری رکھے ہوئے ہے۔
مذکورہ بالا یونٹ کے سربراہ پروفیسر فواد قحطان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "ہمارا سٹاف حرم مطہر کے صحن کے تمام حصوں، ایوانوں، دروازوں، داخلی اور خارجی راستوں کی صفائی ستھرائی، دھلائی اور جراثیم کشی لئے روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹے مسلسل کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "صفائی ستھرائی کے عمل کو کئی مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اور صفائی کے تمام کام کرنے کے لئے جدید ایکوئپمنٹس اور خاص قسم کا مٹیریل استعمال کیا جاتا ہے جو حرم مطہر کے فرش کو متاثر نہیں کرتا ہے ۔"

انھوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہمارا سٹاف روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ صحت کی ہدایات اور سفارشات پر مکمل طور پرعمل پیرا ہے اور کام کے دوران ماسک اور دستانے استعمال کرنے، رش سے بچنے کی خاطر کسی بھی ایک جگہ پر کم سے کم عملے کو کام کرنے کے لیے مامور کرنے کے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کورونا کی وباء کی روک تھام کے لئے روضہ مبارک کے صحن کے تمام حصوں میں وقفے وقفے سے جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام صرف صفائی تک محدود نہیں بلکہ ہماری یونٹ کا عملہ بہت سے دیگر امور بھی سرانجام دیتا ہے جن میں روضہ مبارک کے بیرونی حصوں میں دھوپ سے بچنے کے لئے چھتریاں لگانا، نماز جماعت کے لیے صحنوں میں قالین بچھانا وغیرہ شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: