روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سےالحسین ایجوکیشنل ہسپتال میں لگائے گئے دونوں پلانٹس فی گھنٹہ (36) مکعب میٹر کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر پروفیسر جواد الحسناوی نے بروز بدھ (9 ذی القعدہ 1441 ھ) بمطابق (2 جولائی ، 2020) کو اعلان کیا ہے کہ ذی قار گورنریٹ میں واقع الحسین ایجوکیشنل اسپتال کو آکسیجن مہیا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لگائے گئے دونوں پلانٹس فی گھنٹہ (36) مکعب میٹرمائع آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواد الحسناوی نے کہا : "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جانے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اس طرح کے انسان دوست اقدامات اور فلاحی منصوبوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ الحسین ایجوکیشنل ہسپتال کی انتظامیہ اور ذی قار کے لوگوں کی جانب سے گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کےعلاج کے لئے درکار آکسیجن کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی سے اپیل کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان درخواستوں کا فوری جواب دیا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی فوری ہدایات پر فنی و تکنیکی وفد کو دو آکسیجن پلانٹس کے ہمراہ الحسین ایجوکیشنل ہسپتال میں آکسیجن کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ذی قار روانہ کیا گیا اور آج ہماری تکنیکی ٹیم نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دونوں پلانٹس کو انسٹال کرنے کے بعد اور انہیں ہسپتال کے نظام کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : "یہ دونوں پلانٹس ذی قارہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین الکنزاوی، ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجی الیاسری، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے متعدد عہدیداروں اور میڈیا پرسنزکی موجودگی میں کھولے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں آکسیجن پلانٹس PSA ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں ، جس میں آکسیجن کو دوسری گیسوں سے الگ کرنے بعد باقی رہ جانے والی گیسوں کو جذب کرلیا جاتا ہے اور صرف آکسیجن کو آگے منتقل کیا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: