سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم : انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز کی تازہ ترین رپورٹوں میں چار نئی عراقی لائبریریاں شامل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کے سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ڈائریکٹر پروفیسر حسنین الموسوی نے تصدیق کی ہے کہ "انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز (IFLA) نے مزید چار فعال اور بااثر عراقی لائبریریوں جنھوں نے وائرس کے پھیلنے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے کو ہمارے مرکز کے ذریعے اپنی آفیشل ویب سائٹ میں شامل کیا ہے کیونکہ ہم اعراق میں (IFLA) کے منظور شدہ ممبران اور نمائندوں میں سے ایک ہیں۔

شامل کی جانے والی لائبریریاں یہ ہیں: (العمید سائنٹیفک لائبریری ، دیالہ یونیورسٹی لائبریری ، امام الکاظم علیہ السلام یونیورسٹی لائبریری ، اور عراقی ایسوسی ایشن آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن)۔
لہذا اس عرصے کے دوران عراق کی کل آٹھ لائبریریوں کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ مستنصیریہ یونیورسٹی اور العراقیہ یونیورسٹی کی لائبریریوں کے ساتھ العمید یونیورسٹی اور النہرین یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریریوں کو اس لسٹ میں پہلے ہی شامل کر لیا گیا ہے ۔ نیز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری پہلے ہی (IFLA) کے منظور شدہ ممبران میں سے ہے۔

الموسوی نے مزید کہا: "اس اضافے کے ساتھ ، ہمارے مرکز نے عراق کو علمی خدمات کی فراہمی میں موثر کردار جاری رکھا ہوا ہے اور ہم اس بین الاقوامی سائٹ جس میں 150 سے زیادہ ممبر ممالک ہیں، پراپنے ملک کے مزید اداروں کا نام شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیںْ ۔ یہ رکنیت صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ ہم کسی بھی دوسری لائبریری کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں جو ان رپورٹس میں اپنا نام شامل کرنا چاہتی ہے ، جو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

اس سلسلے میں ، مرکز کے سینئر آفیشل باسم سومر لیفتے نے کہا کہ IFLA دنیا بھر میں اپنے ممبروں اور لائبریریز کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے ہی شماریات کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ اور اس فیڈریشن کے باضابطہ نمائندے کی حیثیت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات نے عراقی لائبریریوں اور ان کی خدمات کے خصوصی اعداد و شمار جمع کیے ہیں تاکہ اس سے متعلق وقتا فوقتا رپورٹ تیار کریں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات IFLA کے سرگرم اور منظور شدہ ممبروں میں سے ایک ہے اور عراق کا نمائندگی کرنے والا ادارہ ہے۔ ہم نے ان پر اپنا اعتماد بڑھانے کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے ہیں ، ان میں سب سے اہم پائیدار ترقی کے اصولوں کو نافذ کرنا اور IFLA سائٹ کے ڈیٹا میپ پر 1500 سے زیادہ لائبریریوں سے ڈیٹا شائع کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: