کربلا میں فورتھ الحیات کورونا یونٹ تکمیل کے قریب ہے۔

کربلا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کہ جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تعمیر کر رہا ہے، تکمیل کے قریب ہے۔ کربلا گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر اور الحیات کورونا یونٹس کی طبی صلاحیت میں فوری اضافے کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کو تکمیل کے بعد کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ کوویڈ ۱۹ سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی خدمات فراہم ے کی جا سکیں۔
اس منصوبے کے انجینئر ، محمد مصطفی التویل نے ، الکفیل نیٹ ورک کو اس وقت ہونے والے تازہ ترین کاموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا، "اللہ تعالٰی کی حمد و ثنا اور حضرت عباس علیہ السلام کی برکت اور دن رات کام کرنے والے کارکنوں کی کاوشوں کی بدولت ہم اس پروجیکٹ کے اس مرحلے پر پہنچ گئے، جو فنی و تکنیکی اعتبار اور تفویض کردہ طبی معیارات کے مطابق کام کا آخری مرحلہ ہے۔
فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے پہلے اور دوسرے حصوں میں ثانوی چھتوں، پنکھوں اور لائٹنگ کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے۔ اسی طرح خصوصی ماحول دوست پینٹ اور مناسب رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کو پینٹ کرنے کا کام بھی کیا جا چکا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: " کمروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ نیز یونٹ کے فرنٹ یارڈ میں مکرنس ٹائلیں لگانےاور فٹ پاتھ بنانے کا کام بھی پائہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے جبکہ عمارت کو خوبصورت بنانے کے کچھ حصوں میں پھول اور پودے لگانے کے لئے جگہیں تیار کی جا چکی ہیں۔
باقی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا: جراثیم اور وائرسز کے خاتمے کے لئے جدید آلات سے لیس ائیر سٹرلائزیشن سسٹم بھی مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ کولنگ سسٹم کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے اوریونٹ کے تمام کمروں، ہالز اور کوریڈورز میں ڈھائی ٹن وزنی (Split Unit) نصب کئے گئے ہیں۔ عمارت کو صاف ستھری اور تازہ ہوا فراہم کرنے کے وینٹیلیشن سسٹم کے لئے فلٹرز اورائیر چینلز کی تنصیب کا کام بھی کیا جا چکا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: "اس وقت یونٹ کی تھرمل انسولیشن اور خوبصورتی کے لئےعمارت کےبیرونی حصوں پر ایک خاص قسم کا پتھر( کارک پتھر) لگانے کا 70٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ، اس کے علاوہ ہم نےعمارت کے فرش پر ایپوکسی کوٹنگ کیلئے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔"
اپنی بات ختم کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل ورکشاپس کا عملہ فی الحال فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے کمروں کے لئے فرنیچر تیار کرنے پر کام کر رہا ہے، جو عمارت کے تکمیل تک مکمل کر لیا جائے گا۔"کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کہ جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تعمیر کر رہا ہے، تکمیل کے قریب ہے۔ کربلا گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر اور الحیات کورونا یونٹس کی طبی صلاحیت میں فوری اضافے کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کو تکمیل کے بعد کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ کوویڈ ۱۹ سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی خدمات فراہم ے کی جا سکیں۔
اس منصوبے کے انجینئر ، محمد مصطفی التویل نے ، الکفیل نیٹ ورک کو اس وقت ہونے والے تازہ ترین کاموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا، "اللہ تعالٰی کی حمد و ثنا اور حضرت عباس علیہ السلام کی برکت اور دن رات کام کرنے والے کارکنوں کی کاوشوں کی بدولت ہم اس پروجیکٹ کے اس مرحلے پر پہنچ گئے، جو فنی و تکنیکی اعتبار اور تفویض کردہ طبی معیارات کے مطابق کام کا آخری مرحلہ ہے۔
فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے پہلے اور دوسرے حصوں میں ثانوی چھتوں، پنکھوں اور لائٹنگ کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے۔ اسی طرح خصوصی ماحول دوست پینٹ اور مناسب رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کو پینٹ کرنے کا کام بھی کیا جا چکا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: " کمروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ نیز یونٹ کے فرنٹ یارڈ میں مکرنس ٹائلیں لگانےاور فٹ پاتھ بنانے کا کام بھی پائہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے جبکہ عمارت کو خوبصورت بنانے کے کچھ حصوں میں پھول اور پودے لگانے کے لئے جگہیں تیار کی جا چکی ہیں۔
باقی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا: جراثیم اور وائرسز کے خاتمے کے لئے جدید آلات سے لیس ائیر سٹرلائزیشن سسٹم بھی مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ کولنگ سسٹم کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے اوریونٹ کے تمام کمروں، ہالز اور کوریڈورز میں ڈھائی ٹن وزنی (Split Unit) نصب کئے گئے ہیں۔ عمارت کو صاف ستھری اور تازہ ہوا فراہم کرنے کے وینٹیلیشن سسٹم کے لئے فلٹرز اورائیر چینلز کی تنصیب کا کام بھی کیا جا چکا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: "اس وقت یونٹ کی تھرمل انسولیشن اور خوبصورتی کے لئےعمارت کےبیرونی حصوں پر ایک خاص قسم کا پتھر( کارک پتھر) لگانے کا 70٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ، اس کے علاوہ ہم نےعمارت کے فرش پر ایپوکسی کوٹنگ کیلئے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔"
اپنی بات ختم کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل ورکشاپس کا عملہ فی الحال فورتھ الحیات کورونا یونٹ کے کمروں کے لئے فرنیچر تیار کرنے پر کام کر رہا ہے، جو عمارت کے تکمیل تک مکمل کر لیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: