انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ: چھٹی الحیات کورونا یونٹ کی جلد تکمیل کے لئے تیزی سے کام جاری ہے

المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئےالحسین علیہ السلام ایجوکیشنل ہسپتال میں زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کی جلد تکمیل کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ روزانہ (12) گھنٹوں کی اوسط سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

شدید گرم موسم، ورکرز کی محدود تعداد اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کئے جانے کرفیو کی وجہ سے نقل و حمل کی مشکلات کے باوجود منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشااللہ چھٹی الحیات کورونا یونٹ کو مقررہ مدت میں بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا۔
اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " اب تک کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- 85٪ تک لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب کی تکمیل۔
- کنکریٹ کی بنیاد ڈالنے کی 100٪ تکمیل۔
- سیوریج لائنز کی تنصیب۔
- تازہ ہوا کے نظام(AIR FRECH) کے لئے آلات کی تنصیب کا آغاز۔
- تمام کمروں سے ملحقہ باتھ رومز میں فرش ڈالنے کے ساتھ ساتھ دیگر کام بھی جاری ہیں۔
- بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) سے زیادہ تک مکمل کئے جا چکے ہیں۔ "
واضح رہے کہ یہ طبی سنٹر المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے اور (114) سنگل رومز پر مشتمل ہے۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: