سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے (لائبریریوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی) کے عنوان سے ای سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارمخطوطات سے وابستہ سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم اپنی آن لائن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں بروز منگل 7 جولائی 2020 کو (لائبریریوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی) کے عنوان سے ZOOM کلاؤڈ میٹنگز پروگرام کے ذریعہ ای ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ای ورکشاپ العمید انٹلیکچوئل اینڈ سائنٹفک سوسائٹی اور الکفیل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

ورکشاپ میں ممتازعلمی شخصیات مذکورہ بالا موضوع پر لیکچرز دیں گی، جن میں شامل ہوں گے:

- ڈاکٹر نعیمہ حسن؛ پیٹسبرگ یونیورسٹی ، امریکہ سے انفارمیشن اسٹڈیز اینڈ ٹیکنالوجیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

- ڈاکٹر ہشام مکی؛ سسٹمز ڈائریکٹر راجرز پبلک لائبریری آرکنساس امریکہ۔

- جناب بہا طالب؛ ویب ڈویلپر، ٹیکنیکل سپورٹ ڈائریکٹر انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سنٹر ۔

- مسٹر ہشام درویش؛ ریجنل ڈائریکٹر نسیج کمپنی ۔



* شہروں کے مقامی وقت کے مطابق ورکشاپ کا انعقاد :

بغداد شام 5:00 - 7:00 بجے۔

مسقط شام 6:00 - 8:00 بجے ۔

بیروت شام 5:00 - 7:00 بجے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شرکاء کو بذریعہ ای میل ورکشاپ میں شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی بھیجا جائے گا۔

رجسٹریشن لنک: https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_BYCIehWZQi2SRQzdlpqPEg؟fbclid=IwAR1_DAmmQQDCE65V69mOAsB2LcpxnnMpSvLoL_JKJybV5U
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: