دارلحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے میں آہنی ڈھانچے کی تنصیب کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے طبی منصوبے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کا تمام تر مشکلات کے باوجود تیزی سے جاری ہے۔ اس طبی منصوبے کے نگران انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : " شدید گرم موسم، ورکرز کی محدود تعداد اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کئے جانے کرفیو کی وجہ سے نقل و حمل کی مشکلات کے باوجود ہم پانچویں الحیات کورونا یونٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں تاکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور انھیں مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس یونٹ کے پہلے حصے میں کام ، جس کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے اور یہ (56) کمروں پر مشتمل ہے، میں سینڈوچ پینل کی تنصیب کے بعد انسولیٹنگ پارٹیشنز (جپسم بورڈز) لگانے کا کام بھی تکیملی مراحل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ باتھ روم میں پلمبنگ کا کام جاری ہے اورسیوریج سسٹم پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: "پروجیکٹ کے دوسرے حصے میں آہنی ڈھانچے کی تنصیب کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔ اس منصوبے کےدوسرے حصے میں کمروں کا رقبہ اور تعداد پہلے حصے کی طرح ہے۔ "
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "اس پروجیکٹ کے تیسرا حصے میں لکڑی کے فریم ورک کی تنصیب کی جا چکی ہے اور کنکریٹڈ بنیادیں ڈالنے کے لئے تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ "

یہ منصوبہ دارالحکومت بغداد میں متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے اور ابن القف اسپتال کی طبی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔
پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ 5،000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: