دارلحکومت بغداد میں زیر تعمیر طبی منصوبے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے تیسرے حصے میں ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

دارلحکومت بغداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے زیر تعمیر طبی منصوبے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے تیسرے حصے میں ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس طبی منصوبے کے نگران انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : " شدید گرم موسم، ورکرز کی محدود تعداد اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کئے جانے کرفیو کی وجہ سے نقل و حمل کی مشکلات کے باوجود ہم پانچویں الحیات کورونا یونٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں تاکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور انھیں مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
انھوں نے مزید کہا: "پانچویں الحیات کورونا یونٹ کا تیسرا اور آخری حصہ 1000 مربع میٹر سے زائد اور (19) کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ کمرے مریضوں کے لئے ہیں جبکہ باقی کمرے انتظامی اور خدماتی امور لئے مختص کئے گئے ہیں۔ نیز یونٹ کے اس حصے میں خواتین اور مردوں کے لئے دو الگ الگ سینٹری یونٹس، ریسپشن ہال اور سٹور روم بھی تعمیر کیا جائے گا۔ "
انھوں نے کہا: "اس حصے میں آہنی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور ہم بہت جلد اس مرحلے کا آغاز کر دیں گے "
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے میں کام کرنے والا ہمارا تمام عملہ ، جس میں انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور کاریگر شامل ہیں ، اس منصوبے کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اور لوگوں کے علاج معاونت فراہم کرنے میں حصہ ڈالنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کررہا ہے۔ اس منصوبے کے لئے مختص کردہ وسیع جگہ کو دیکھتے ہوئے، ہم نے مقررہ مدت میں اس یونٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا تھا اور خدا کا شکر ہے کہ ہم مرتب کردہ شڈیول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ہم پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی جلد تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: