روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ اور کربلا کے گورنر کے درمیان جمھوریہ روڈ کو اسلامی طرز تعمیر میں ڈھالنے کے لیے اہم اجلاس

آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور کربلا کے گورنر نصيف جاسم الخطابي کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی جس میں گورنر کے ہمراہ بلدیہ، تعمیراتی منصوبہ بندی، پانی، بجلی اور شہری تنظیم کے محکموں سربراہان جبکہ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مجلس ادارہ کے ارکان اور مختلف سیکشنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس اعلی سطحی اجلاس کا مقصد باب طویریج کے پل کو باب قبلہ روڈ سے جوڑنے والے جمھوریہ روڈ کو اسلامی طرز تعمیر میں ڈھالنے کے لیے تبادلہ خیال اور لائحہ عمل پر اتفاق کرنا تھا تاکہ عمومی لحاظ سے مختلف مناسبات پر آنے والے ملینز زائرین کی خدمت اور جلوس عزاء رکضہ طویریج کے لیے اسے بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔
اس اجلاس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اندرون شہر کو ترقی دینے کے لیے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمہوریہ روڈ کو اسلامی طرز تعمیر اور کربلا کی قدسیت کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہم کافی عرصہ سے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں اور کربلا کے گورنر اور دیگر اداروں کے ساتھ ہماری آج کی یہ میٹنگ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس میٹنگ میں ہم نے مشترکہ طور پر بہت سے امور پر اتفاق رائے کیا ہے اور کام کی نوعیت، مختلف نقشوں اور طرز تعمیر کے حوالے سے بات کی ہے۔ روضہ مبارک کے ادارہ کی طرح کربلا کی حکومت بھی اس منصوبے کے جلد شروع ہونے میں کافی دلچسبی رکھتی ہے۔
گورنر اور سیکرٹری جنرل نے میٹنگ کے بعد جمہوریہ روڈ اور اس سے ملحقہ حصوں کا میدانی دورہ بھی کیا جہاں روضہ مبارک کے انجینیئروں نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: