قرآن انسٹی ٹیوٹ کے حفظ یونث کی کاوشوں سے سینکڑوں طلاب مستفید ہو رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے حفظ یونٹ نے قرآن مجید کے حفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے اور اب تک اس یونٹ کے اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت سینکڑوں طلاب قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔
اس یونٹ میں خدمات سرانجام دینے والے استاد مصطفی سعدون نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہمارا یونٹ مختلف عمروں کے طلاب کو آسان ترین طریقہ اور مخصوص لائحہ عمل کے ذریعہ قرآن مجید کی سورتیں حفظ کرواتا ہے اور انھیں تلاوت اور تجوید کے احکام سکھاتا ہے۔
ہمارے یونٹ نے باقاعدہ طور پر پورا قرآن مجید حفظ کروانے کا سلسلہ تقریبا چھ سال پہلے شروع کیا اور اب تک سینکڑوں طلاب اس پروجیکٹ سے استفادہ کر چکے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے یونٹ میں قرآن مجید حفظ کرنے والے طلاب بہت سے مقابلوں میں بھی شرکت کر کے پہلی پوزیشنیں حاصل کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء کے اس دور میں بھی ہمارا یوںٹ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف ایپس استعمال کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: