انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ المثنی گورنریٹ کےالحسین ایجوکیشنل ہسپتال میں چھٹی الحیات کورونا یونٹ کی دیواروں پر جپسم بورڈز کی تنصیب اورPVC سیکشن لگانے میں مصروف عمل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئےالحسین علیہ السلام ایجوکیشنل ہسپتال میں زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے تینوں حصوں میں دیواروں پر جپسم بورڈز کی تنصیب اور PVC سیکشن لگانے میں مصروف عمل ہے۔

اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "تینوں حصوں میں آئرن سٹرکچر پرسینڈویچ پینلز کی مدد سے دیواروں کی تنصیب اور ان پر جپسم بورڈز لگانے کا عمل مکمل ہوگیا اور کمروں میں کھڑکیوں کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا "یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ نیز سیوریج لائنز بچھانے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کے چوتھے اور آخری حصےمیں آہنی ڈھانچہ کھڑے کرنے کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے جبکہ تازہ ہوا کے نظام اور بجلی کی فراہمی کے لئے وائرنگ کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔ چھٹی الحیات کورونا یونٹ کا یہ حصہ مرکزی داخلی راستے، ڈاکٹرز روم اور فارمیسی یونٹ پر مشتمل ہے "

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئےالحسین علیہ السلام ایجوکیشنل ہسپتال میں زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے تینوں حصوں میں دیواروں پر جپسم بورڈز کی تنصیب اور پیویسی سیکشن لگانے میں مصروف عمل ہے۔

اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "تینوں حصوں میں آئرن سٹرکچر پرسینڈویچ پینلز کی مدد سے دیواروں کی تنصیب اور ان پر جپسم بورڈز لگانے کا عمل مکمل ہوگیا اور کمروں میں کھڑکیوں کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا "یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ نیز سیوریج لائنز بچھانے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کے چوتھے اور آخری حصےمیں آہنی ڈھانچہ کھڑے کرنے کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے جبکہ تازہ ہوا کے نظام اور بجلی کی فراہمی کے لئے وائرنگ کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔ چھٹی الحیات کورونا یونٹ کا یہ حصہ مرکزی داخلی راستے، ڈاکٹرز روم اور فارمیسی یونٹ پر مشتمل ہے "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: