(الغاضريّة) رسالہ کا چودھواں شمارہ شائع ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے اپنے سہہ ماہی رسالہ (الغاضريّة) کا چودھواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔

ایک سو سولہ (116) صفحات پر مشتمل یہ شمارہ کربلا کی نایاب تاریخ اور تراث کے بارے میں دسیوں مضامین کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

اس شمارہ کے مضامین کربلا کے علماء، خطباء، ادباء، تاریخی عمارتوں، لوک کہانیوں، ضرب الامثال، کتب خانوں اور بہت سے دیگر امور کے حوالے سے قیمتی معلومات پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے مرکز تراث کربلا گزشتہ کئی سالوں سے (الغاضريّة) سہہ ماہی رسالہ کے علاوہ بھی بہت سے رسالوں اور کتابوں کو شائع کر رہا ہے کہ جن کا مقصد دنیا تک کربلا کی تراث اور تحقیق کو پہنچانا اور آنے والی نسلوں کے لیے اسے محفوظ بنانا ہے۔

مرکز تراث کربلا اور اس کی اصدارات کے بارے میں جاننے کے لیے اس ویب سائٹ کا ویزٹ کیا جا سکتا ہے:

www.mk.iq
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: