امام حسین(ع) میڈیکل سٹی سے ملحقہ کورونا ہسپتال میں آرائش و شجر کاری سیکشن نے پھولوں اور پودوں کی کاشت کا کام شروع کر دیا ہے

امام حسین(ع) میڈیکل سٹی سے ملحقہ کورونا ہسپتال میں الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی کے آرائش و شجر کاری سیکشن نے مختلف قسم کے پھولوں اور آرائشی پودوں کی کاشت کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس کام پر مامور شعبہ کے انچارج احمد محمود عطیوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ آج صبح سے ہمارے اہلکاروں نے کربلا میں امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے کورونا ہسپتال کے باغیچہ میں پھولوں اور آرائشی پودوں کی کاشت کا کام شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں اس کی کیاریوں میں موسمی اور سدا بہار پھولوں کے پودوں اور درختوں کے علاوہ لان میں گھاس لگائی جائے گی۔

جبکہ دوسرے مرحلہ میں کورونا ہسپتال کی داخلی راہداریوں اور مریضوں کے کمروں کے اندر پودوں کے گملے رکھے جائیں گے کہ جو ناصرف وہاں آرائش و تزیین کا کام دیں گے بلکہ مریضوں کے لیے نفسیاتی سکون کا بھی باعث بنے گے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مختلف شہروں میں کورونا ہسپتال اور ریکوری سنٹر تعمیر کر رہا ہے کہ جن میں بعض کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور بعض پر کام جاری ہے۔ یہ مذکورہ بالا کورونا ہسپتال اس سلسلہ میں تعمیر ہونے والا چوتھا ہسپتال یا ریکوری سنٹر ہے کہ جسے (ردهة الحياة الرابعة) کا نام دیا گیا ہے اور چند ہی دن میں اسے کربلا کے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا جائے گا اور جس کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: