پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر تمام تر مشکلات کے باوجود تیزی سے جاری ہے

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر تمام تر مشکلات کے باوجود تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کے انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "موجودہ جاری کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- پہلے حصے کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے اور یہ 56 انفرادی کمروں پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں آہنی ڈھانچے پر سینڈوچ پینلز کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے جبکہ تھرمل انسولیشن کے لئے دیواروں کو جپسم بورڈز سے ڈھکنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، بجلی ، الارم، سیوریج اور دیگر انفراسٹرکچرل کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ "
- اس منصوبے کے دوسرے حصے کا رقبہ 1377 مربع میٹر ہے اور اس میں بھی (56) سنگل کمرے ہیں۔ اس حصے میں آہنی ڈھانچے پر سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا عمل تکمیل کے قریب ہے، اس کے علاوہ اس حصے میں جپسم بورڈز کو لگانے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کے دیگر کام بھی جاری ہین۔
- تیسرا حصہ ، جس کا رقبہ (1000) مربع میٹر سے زیادہ ہے اور اس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے میڈیکل آٹھ آئسولیشن رومز اور میڈیکل، نرسنگ اور سروس سٹاف کے لئے گیارہ کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔ اس حصے کی ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا گیا تھا ، اور اب آہنی ڈھانچے کی تنصیب کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ "

انہوں نے وضاحت کی: "اس کے علاوہ ، عمارت کے داخلی راستے اور مختلف جگہوں کو سرسبزوشاداب بنانے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: