المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے چوتھے اور آخری حصے میں لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے چوتھے اور آخری حصے میں لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔

اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور یونٹ کے چوتھے اور آخری حصے میں لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

نوٹ: "چھٹی الحیات کورونا یونٹ کا یہ حصہ مرکزی داخلی راستے، ڈاکٹرز روم اور فارمیسی یونٹ پر مشتمل ہے اور اس منصوبے کے انتہائی اہم سمجھے جانے والے اس حصے میں لوہے کے ڈھانچے پر دیواریں کھڑی کرنے کے لئے سینڈویچ پینل کو نصب کرنے کا آغا کر دیا گیا ہے"

انہوں نے مزید کہا ، "انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سٹاف صبح سویرے سے رات گئے تک منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کر رہا ہے۔ اب تک کئے جانے والے کام یہ ہیں:

- اسٹیل ڈھانچے کی مکمل تنصیب ۔

- کنکریٹڈ فاؤنڈیشن کی تکمیل۔

- PVC ونڈوز کی تنصیب-

- دیواروں پر جپسم بورڈ کی تنصیب۔

- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی شروع کی جا چکی ہے۔

- (114) سنگل کمروں کے لئے پیویسی حصوں کو فکسنگ۔

- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومزمیں پانی کے پائپ بچھانے کا کام۔

- ہر کمرے کے لئے واٹر ہیٹر لگانا۔

- آگ بجھانے کا نظام مکمل کیا جا چکا ہے۔

- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومز میں ٹائلز لگانے اور باقی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے۔

- تازہ ہوا کے نظام (ایئر فریچ) کی تنصیب کا آغاز۔

- بجلی کی فراہمی اور وائرنگ کے کام جاری ہیں۔

- کٹنگ ورکس بھی (90٪) تک کئے جا چکے ہیں۔

- یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: