دارالحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے تیسرے حصے میں لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب شروع کردی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عملے نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے دارالحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے تیسرے حصے میں لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب شروع کردی ہے جبکہ اس منصوبے کے دیگر دو حصوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئرعلی الحر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ یونٹ 5000 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے یونٹ کو تین حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے اور بیک وقت تینوں حصوں پر کام تیزی سے جاری ہیں۔ اس منصوبے کا تیسرا حصہ 1000 مربع میٹر سے زیادہ ہے اور اس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے آٹھ آئسولیشن رومز اور میڈیکل، نرسنگ اور سروس سٹاف کے لئے گیارہ کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔ اس حصے کی ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا گیا تھا اور اب آہنی ڈھانچے کی تنصیب کے کام کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔"
اس بات پر زور دینا: "اس منصوبے کے پہلے حصے کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے اور یہ 56 انفرادی کمروں پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں کولنگ سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کیا جا چکا ہےْ۔ اس وقت(اسپلٹ یونٹ) کے علاوہ بجلی کی وائرنگ کا کام تکمیل کے قریب ہے جبکہ تازہ ہوا کے نظام کے لئے ائیر ڈکٹس کو نصب کرنے کی تیاری مکمل ہے اور ساتھ ہی اس حصے میں باتھ رومز میں (PVC) دیواروں کی تنصیب بھی جاری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی: "اس منصوبے کے دوسرے حصے کا رقبہ 1377 مربع میٹر ہے اور اس میں بھی (56) انفرادی کمرے ہیں۔ اس حصے میں آہنی ڈھانچے پر سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا عمل تکمیل کے قریب ہے، اس کے علاوہ اس حصے میں جپسم بورڈز کو لگانے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کے دیگر کام بھی جاری ہیں۔
اپنی بات ختم کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے ہمارا سٹاف شدید گرم موسم، ورکرز کی محدود تعداد اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کئے جانے کرفیو کی وجہ سے نقل و حمل کی مشکلات کے باوجود پانچویں الحیات کورونا یونٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے غیر معمولی اور بے مثال کوششیں کررہا ہے تاکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور انھیں مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے اور خدا کا شکر ہے کہ ہم مقرر کردہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ پورا کر رہے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: