مرکز تراث کربلا کی کاوشوں سے متعلق.....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ میں تاریخی ورثہ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک نے تراث کی حفاظت و جمع آوری کے لیے متعدد مراکز اور اداروں کی بنیاد رکھی، روضہ مبارک انھیں اس کام کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کر رہا ہے تاکہ اسے ناپیدگی سے بچا کر آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔
انہی مراکز میں سے ایک معارف اسلامی وانسانی سیکشن کا ذیلی ادارہ "مركز تراث كربلاء" بھی ہے کہ جسے 2013ء میں کھولا گیا۔
اس مرکز کا کام کربلا کی تاریخ اور ورثہ کے بارے میں فکری اور ثقافتی تحقیق، مطالعہ اور نشر واشاعت ہے۔
اس مرکز کی اب تک کی کاوشوں میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
دسیوں تراثی کتابوں اور رسالوں کی اشاعت کہ جن میں سے اہم ترین کربلا کا انسائیکلوپیڈیا ((موسوعة تراث كربلاء)) ہے۔
کربلا کے ورثہ و تاریخ کے بارے میں بہت سے ندوات، کانفرنسوں اور نمائشوں کا انعقاد۔
کربلا کے ورثہ سے متعلق اشیاء کی جمع آوری۔
بیشتر موقعوں پر اس مرکز کے کربلائی ورثہ سے متعلق اقدامات اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد اقدام کہلائے اور اس مرکز کا عملہ اب بھی اس ضمن میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرکز کی نمایاں اشاعتیں یہ ہیں:
مجلّة تراث كربلاء: یہ ایک تحقیقی سہ ماہی رسالہ ہے اور وزارت تعلیم کی طرف سے علمی رتبہ کی ترقی کے لیے اس کے مضامین کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
مجلّة تراث كربلاء المخطوط: یہ ایک سالانہ رسالہ ہے جو کربلا کی مخطوط تراث کی تحقیق و اشاعت کے لیے مختص ہے۔
مجلّة الغاضريّة: یہ کربلائی ورثہ سے وابستہ سہ ماہی ثقافتی میگزین ہے ۔
اس مرکز کا اداری ڈھانچہ درج ذیل ہے:
مخطوطات کی فہرست سازی کا یونٹ۔
ریسرچ یونٹ۔
میڈیا یونٹ۔
تعلقات عامہ اور متابعت یونٹ۔
اداری امور کا یونٹ۔
واضح رہے کہ معارف اسلامی اور انسانی سیکشن کے ذیلی اداروں میں مرکز تراث کربلا کے علاوہ بصرہ اور حلہ کی تراث سے متعلق مراکز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: