بصرہ کے انسائیکلوپیڈیا (موسوعة البصرة الصغيرة) کی چوتھی جلد شائع ہو گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی اور انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ حال ہی میں بصرہ سے متعلق انسائیکلوپیڈیا (موسوعة البصرة الصغيرة) کی چوتھی جلد شائع کر دی ہے کہ جسے (النشاطُ الدينيُّ في جزائر البصرة وأعلامه (1078-844 هـ / 1440-1667ء)) کا نام دیا گیا ہے۔
اس جلد میں 1440ء سے لے کر 1667ء تک کے عرصہ کے دوران بصرہ میں دینی سرگرمیوں اور اس دور کی نامور شخصیات کے بارے میں تاریخی معلومات کو اکٹھا کیا گیا ہے۔
اسی طرح اس دور کے مدارس، وہاں پڑھی جانے والی کتابوں، اس دور میں لکھی گئی کتابوں، معروف خاندانوں اور سیاسی حالات کو بھی اس جلد کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: