کورونا سے وفات پانے والوں کے لیے کربلا میں مغتسل اور قبرستان کی70% تعمیر مکمل

عباس(ع) عسکری یونٹ (لواء/26 حشد شعبي) کا عملہ کورونا سے وفات پانے والے افراد کے لئے کربلا میں مغتسل اور قبرستان کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور جس کا اب تک 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس منصوبہ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی ہدایت پر شروع کیا گیا اور اس میں کربلا کی بلدیہ کا تعاون بھی حاصل ہے کہ جس نے اس قبرستان کے لیے وادي كربلاء میں جگہ دی۔
اس قبرستان کا کل ایریا 22,500 مربع میٹر ہے کہ جس میں سے پانچ ہزار مربع میٹر حصہ کو میتوں کو غسل دینے کے لیے مغتسل، اس سے ملحقہ عمارت، پارکنگ ایریا، آرام کے لیے ہال، پانی کے ٹینکس اور پانی کی باحفاظت نکاسی کا نظام وغیرہ کے مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ 17,500 مربع میٹر کا ایریا میتوں کو دفن کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
اس منصوبہ کا 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔
کورونا سے وفات پانے والے افراد کے لیے اس قبرستان اور مغتسل کو بنانے اور اس کی تکمیل کے بعد یہاں غسل و کفن اور تدفین کے سب امور کی ذمہ داری عباس عسکری یونٹ نے لی ہے اور ان امور کی انجام دہی کے لیے محکمہ صحت کی طرف جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔
اس مغتسل کی عمارت میں یہاں کے عملے کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف خودکار نظام نصب کیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: