العمید یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری نے بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے سائنسی اور تحقیقی مقالوں کے پہلے سیٹ کی آرکائیونگ اور تصویر کشی مکمل کر لی ہے۔

ملکی سطح پر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے والے عراقی طلباء کے سائنسی اور علمی ورثے کے تحفظ اور اس علمی خزانے کو العمید یونیورسٹی کے طلباء ، پروفیسرز اور محققین کے لئے قابل رسائی بنانے کے لئے العمید یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار الخطوطات کے تعاون سے بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے والے کچھ طالب علموں کے سائنسی اور تحقیقی مقالوں کے پہلے سیٹ کی آرکائیونگ اور تصویر کشی مکمل کر لی ہے۔ .
العمید یونیورسٹی میں سنٹرل لائبریری کے ڈائریکٹر پروفیسر وسیم طالب نے کہا: "بینیفیشری سروسز ڈویژن نے آٹومیٹک سسٹم ڈویژن کے تعاون سے ان مقالات کی ابتدائی الیکٹرانک آرکائیونگ کرنے کے بعد انھیں امیجنگ یونٹ کو بھیج دیا۔ پھر تیسرے مرحلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عباس کی لائبریری اور دار الخطوطات سے وابستہ انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سینٹر نے ان مقالات کو کاغذ سے الیکٹرانک ورژن میں تبدیل کرنے کے بعد امریکن کانگریس لائبریری میں استعمال ہونے والے جدید ترین اشاری نظام (Symphony program) کے مطابق انڈیکسنگ کی، تاکہ محققین، طلبا اور اساتذہ ہماری لائبریری سے الیکٹرانک لون کے ذریعہ ان مقالات سے فائدہ اٹھاسکیں ، خاص طور پر ملک کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ موجودہ بحرانی صورتحال کے دوران یہ پروگرام محققین، طلبا اور اساتذہ کے لئے بہت اہم ثابت ہوگا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: