عراقی وزیر صحت و ماحولیات ڈاکٹر حسن محمد التمیمی کا دارلحکومت بغداد کے ابن القف ہسپتال میں زیر تعمیر پانچویں الحیات کورونا یونٹ کا دورہ

عراقی وزیر صحت و ماحولیات ڈاکٹر حسن محمد التمیمی نےعالمی وبائی مرض کورونا کے پھیلاو کو محدود کرنے اور اس وبا کے باعث بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزارت صحت اور اس کے محکموں اور طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جانے والی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی اور روضہ مبارک کی جانب سے بغداد گورنریٹ اور باقی صوبوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر الحیات کورونا یونٹس تعمیر کرنے پر اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اورانجینئرنگ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے تمام عملے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر صحت و ماحولیات ڈاکٹر حسن محمد التمیمی نے دارلحکومت بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دورے کے موقع پرکیا۔ یہ دورہ 7 جولائی 2020 کو کیا گیا اور محکمہ صحت بغداد / الرصافة کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبد الغنی السعدی اور وزارت صحت و ماحولیات کے سینئر آفیشلز بھی اس دورے میں ڈاکٹر حسن محمد التمیمی کے ہمراہ تھے۔
وزیر صحت و ماحولیات نے اس موقع پر کہا: "آج ہم پانچویں الحیات کورونا یونٹ کا دورہ کر رہے ہیں ، جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کورونا وبائی مرض سے مقابلہ کرنے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعمیر کر رہا ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے یہ طبی مرکز ایک بڑے علاقے کوطبی خدمات فراہم کرے گا اور اس وبا کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا اور بغداد کے ہسپتالوں اور دیگر آئیسولوشن سینٹرز پر دباو کو کم کرتے ہوئے طبی اورعلاج معالجے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ منصوبے پر کام کی رفتار اور انجینئرنگ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے عزم دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ جدید طبی و تکنیکی سہولیات سے آراستہ پانچویں الحیات کورونا یونٹ بہت جلد مکمل کر لی جائے گی۔ "
انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی جانب سے الحیات کورونا یونٹس کے قیام کے لئے کی جانے والی بابرکت اور ہمدردانہ کوششوں پر تہہ دل سے مشکور ہیں کیونکہ یہ کورونا ٹریٹمنٹ یونٹس وائرس سے متاثرہ افراد کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور طبی خدمات فراہم کرنے اور اموات کی تعداد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: