العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے نجف گورنریٹ اور گردو نواح میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنی خیر الجواد کے تیار کردہ نئے آلات اور جراثیم کش مواد کا استعمال کرتے ہوئے نجف گورنریٹ میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم انجام دی ہے۔
نجف گورنریٹ میں بریگیڈ کے سربراہ کریم حسن نے بتایا کہ اس جراثیم کش مہم کے دوران شہر کے وسط اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ گیا ہے۔
العباس سکواڈ کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے ممبر عباس حسن نے بتایا کہ اس مہم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنی خیر الجواد کا تیار کردہ 5 ہزار لیٹرجراثیم کش مواد استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مہم نجف کے دیگر علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے تک جاری رہے گی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: