مدائن کے مواکب حسینیہ غریب خاندانوں تک غذائی مواد پہنچا رہے ہیں

عراق میں موجود تمام حسینی مواکب کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران میں غریب گھرانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اعلی دینی قیادت کی ہدایات اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مسلسل ضرورت مند خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پرمدائن جیسے سلمان محمدی کا شہر بھی کہتے ہیں کے حسینی مواکب کی جانب سے مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل فوڈ باسکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

مدائن کے مواکب کے سربراہ الحاج حسن حسين مهوس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری یونٹ نے متاثرہ کنبوں سے معاشرتی یکجہتی اور معاونت کی ضرورت کے بارے میں اعلی مذہبی اقیادت کی ہدایات پراپنےمواکب کے ذریعے یہ انسان دوست عمل شروع کیا ، جو آج تک جاری ہے۔اور اس بحران کے اختتام تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا: "ہمارے پاس ایک خصوصی ڈیٹا بیس اور ٹائم ٹیبل موجود ہے جو اس علاقے کے لحاظ سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کے لئے بنایا گیا ہے۔ ان کھانے کی ٹوکریوں میں تازہ اور خشک غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ خشک دودھ اور بچوں کی غذائی ضروریات موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: