الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل میں سانس لینے میں دشواری، قوت سماعت کے مسائل، مستقل خرراٹوں اور بے خوابی میں مبتلا آٹھ سالہ بچے کا کامیاب علاج

کربلا کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل میں ای این ٹی سپیشلسٹس پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے سانس لینے میں دشواری، قوت سماعت کے مسائل، مستقل خرراٹوں اور بے خوابی میں مبتلا آٹھ سالہ بچے کے علاج میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل اسپتال کے ڈاکٹر عادل المسعودی نے ایک الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیرقیادت ایک میڈیکل ٹیم آٹھ سالہ بچی کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انھوں نے کہا: "ٹیسٹ کروانے کے بعد ہمیں بچے کے ناک میں گوشت کے لتھڑے کی موجودگی کا پتہ چلا جو ناک سے منہ تک پھیلا ہوا تھا جس سے سانس لینے میں رکاوٹ اور کان کا درمیانی حصہ انفیکشن کا شکار تھا۔ "
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "آپریٹنگ تھیٹرز میں روائتی آلات کو استعمال کرتے ہوئے ایسے کیسز کو نمٹانا مشکل ہے ، لیکن الکفیل ہسپتال میں موجود جدید تکنیکس کی بدولت ہم بآسانی یہ پیچیدہ آپریشن کرنے میں کامیاب ہوگئے۔"
اننھوں نے مزید کہا ، "آپریشن کے چند گھنٹوں کے بعد ہی مریض نے قوت سماعت اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل سے نجات حاصل کر لی تھی اور بچہ اچھی قوت سماعت اور معمول کے مطابق سانس لے رہا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: