وزارت مواصلات: العباس فائٹنگ اسکواڈ ہر سطح پرعظیم خدمات فراہم کررہا ہے اور ہم اسکواڈ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

وزارت مواصلات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ العباس فائٹنگ اسکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن بریگیڈ / 26 ) ہر سطح پرعظیم خدمات فراہم کررہا ہے ، اور ہم اسکواڈ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
وزیر مواصلات کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر کریم مزعل نے العباس فائٹنگ اسکواڈ کےہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر اسکواڈ کے مرکزی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے العباس فائٹنگ اسکواڈ کے نگران جناب میثم الزیدی سے ملاقات کی ہے اور ان سےکمیونیکیشن سکیورٹی ایشوز، اس کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور مواصلات سے متعلق تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی ہےکیونکہ العباس فائٹنگ اسکواڈ کربلا اور عراق کے دیگر بڑے علاقوں میں کمیونیکیشن اور سکیورٹی سے متعلق اہم فرائض انجام دے رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسکواڈ اس ضمن عظیم خدمات فراہم کر رہا ہے کرتا ہے ، لہذا وزارت مواصلات کی حیثیت سے ہمیں اسکواڈ کی قیادت کو انفراسٹرکچر اور تکنیکی امور میں معاونت فراہم کرنا چاہئے تاکہ العباس فائٹنگ سکواڈ کی کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے سکواڈ کی ملٹری و سماجی خدمات، سرگرمیوں اور دیگر صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: