نجف قرآن انسٹی ٹیوٹ برانچ کی قرآن ریسرچ اینڈ اسٹڈیز یونٹ اپنی قرآنی و علمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ عراق کے گورنریٹس میں موجود اپنی شاخوں کے ذریعے قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں نجف قرآن انسٹی ٹیوٹ برانچ کی قرآنک ریسرچ اینڈ اسٹڈیز یونٹ اپنی قرآنی و علمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مذکورہ یونٹ کی سرگرمیوں میں قرآن مجید پر علمی و تحقیقی مضامین و کتابیں لکھنا ، تعلیمی پروگرام تیار کرنا اور خاص طور پر قرآن مجید کو حفظ کرنا اور تلاوت کرنا اور مخطوطات پر تحقیق کرنا خاص طور پر تجوید سے متعلق مخطوطات پر علمی تحقیق کرنا شامل ہیں۔

یہ یونٹ قرآن مجید سے متعلق مضامین اور تحریروں خاص طور پر عصری تصنیفات کی فہرست بندی کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر متعدد قرآنی سرگرمیاں پیش کرتا ہے ، لیکن ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات کے مطابق رواں سال اس انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیاں محدود پیمانے پرجاری ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: