شعبہ معارف اسلامی وانسانی کی جانب سے (إجازات الحديث.. تاريخها - تصنيفها) کے عنوان سے ای ریسرچ سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی بروز جمعرات شام 5 بجے (zoom) پروگرام کے ذریعے (إجازات الحديث.. تاريخها - تصنيفها) کے عنوان سے ای ریسرچ سیمینار منعقد کررہا ہے۔

اس ای ریسرچ سیمینار میں پروفیسر أحمد علي مجيد الحلّي تقریر کریں گے جبکہ سید الحکیم الصافی اس سیمینار کے آرگنائزر ہوں گے۔ شعبہ معارف اسلامی وانسانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سیمینار کو(zoom) پروگرام کے ذریعے آن لائن منعقد کر رہا ہے۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبر پر (07711173108) کال کریں۔

شعبہ معارف اسلامی وانسانی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےاہم شعبوں میں سے ہے جو معاشرے کے تمام طبقات میں علمی و ثقافتی اقدار کے فروغ اور اپنی مختلف شاخوں اور مراکز کے ذریعہ اہل بیت (ع) کی فکر کو عام کرنے کے لئے مصروف عمل ہ ہے۔

القرآن انسٹی ٹیوٹ برائے مرد و خواتین ، کربلا ہیریٹیج سنٹر ، الحلہ ہیریٹیج سنٹر ، بصرہ ہیریٹیج سنٹر ، الکفیل دینی مدارس برائے خواتین اور نالج میڈیا ڈویژن اس شعبے کی اہم یونٹس ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: